: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ڈھاکہ،30اگسٹ(ایجنسی) بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی کے رہنما قاسم علی کی سزائے موت کو برقرار رکھنے کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے۔ ایک خصوصی عدالتی کورٹ نے انہیں سن انیس سو اکہتر میں پاکستان سے آزادی کی جنگ کے دوران جنگی جرائم کا مرتکب ہونے کے جرم میں
یہ سزا سنائی گئی تھی۔ نومبر سن دو ہزار چودہ میں خصوصی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ علی پر تشدد، اغوا اور قتل کے الزامات ثابت ہو گئے ہیں۔ اب اس اپوزیشن رہنما کی سزائے موت پر عملدرآمد میں کوئی رکاوٹ نہیں رہی ہے۔ انسانی حقوق کے اداروں نے بنگلہ دیش میں جنگی جرائم کی اس خصوصی عدالت کی کارروائی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔